Tuesday, October 30, 2018

black seed treatment of 5 health issues

کلونجی کے بیجوں میں فاسفورس ،فولاد، اور کاربوہائیڈریٹ کے مرکبات شامل ہوتے ہیں۔ کلونجی کی کیمیاوی تجزیے سے معلوم ہو ا ہے کہ کلونجی میں پیلے رنگ کا مادہ کیروٹین پایا جاتا ہے جو جگر میں پہنچ کر وٹامن اے میں تبدیل ہوجاتا ہے.

یادداشت میں کمی:

یادداشت میں اضافہ کے لئے ایک کپ پانی میں دس گرام پودینے کے پتے ابال لیں۔ اس پانی میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دوبار پئیں۔ یہ علاج بیس روز تک جاری رکھیں ۔

بدہضمی، گیس، پیٹ کا درد :

ایک چمچہ سرکہ میں نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دوبار پئیں۔ موٹا پادور کرنے کے لئے بھی یہی نسخہ کا آمد ہے۔

آنکھوں کے امراض:

آنکھوں کا سرخ ہونا، پانی بہنا، بصارت کی کمزوری وغیرہ کی صورت میں ایک کپ گاجر کے عرق میں نصف چائے کاچمچہ کلونجی کا تیل ملا کر نہار منہ اور رات سونے سے قبل پئیں۔ یہ علاج چالیس روز تک جاری رکھیں ، اچار اور بینگن سے پرہیز کریں۔

جوڑوں کا درد:

ایک چمچہ سرکہ نصف چائے کا چمچہ کلونجی کا تیل اور دو چمچہ شہد ملا کر صبح نہار منہ اور رات کو سونے سے قبل استعمال کریں۔

پولیو اور لقوہ :

ایک کپ گرم پانی میں ایک چمچہ شہد، نصف چمچہ کلونجی کا تیل ملا کر دن میں دوبار استعمال کریں۔ بچوں کو گرم پانی میں دو چمچے دودھ اور تین قطرے کلونجی کا تیل ملا کر دن میں تین مرتبہ پلائیں۔ علاج چالیس دن تک جاری رکھیں۔









No comments:

Post a Comment